برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا وارگاس انتقال کر گئیں، وہ گرامادو کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
برازیلیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس گرامادو کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھیں، تاہم موت کی حتمی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ ان کی بیٹی فرننڈا وارگاس نے اس خبر کی تصدیق کی۔
آئیدا ماریا وارگاس نے 1963 میں میامی بیچ، امریکا میں منعقدہ عالمی مقابلے میں برازیل کے لیے پہلی بار ‘مس یونیورس’ کا اعزاز حاصل کیا۔ 17 سال کی عمر میں کیریئر شروع کرنے کے بعد انہوں نے ماڈلنگ، کاروبار، آرٹ کیوریٹر اور ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
مس یونیورس آرگنائزیشن نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئیدا کی شخصیت اور پیشہ ورانہ خدمات عالمی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔












