ایم سی جی کیوریٹر کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ پر مایوسی کا اظہار

ایم سی جی کی پچ پر کیوریٹر نے مایوسی ظاہر کی، باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو دن میں ختم ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم سی جی کے کیوریٹر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ پر مایوسی ظاہر کی

میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم سی جی کے کیوریٹر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ دو دن میں ختم ہونے پر کیوریٹر میتھیو پیج نے کہا کہ وہ اس طرح کے میچ کا حصہ بننے پر حیران ہیں۔

میلبرن کرکٹ کلب اور کیوریٹر کو پچ کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایم سی سی چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے کیوریٹر کی حمایت کی اور کہا کہ میتھیو ایک بہترین کیوریٹر ہیں۔

میچ کے پہلے روز آسٹریلیا کی ٹیم 152 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کو دو دن میں میچ ختم ہونے سے 10 ملین ڈالرز کے ریونیو کا نقصان اٹھانا پڑا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تیسرے اور چوتھے روز کے ٹکٹ فینز کو واپس کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ بھی دو دن میں ختم ہونے سے 4 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں