ایم سی جی کی پچ پر کیوریٹر نے مایوسی ظاہر کی، باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو دن میں ختم ہوا۔
میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم سی جی کے کیوریٹر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ دو دن میں ختم ہونے پر کیوریٹر میتھیو پیج نے کہا کہ وہ اس طرح کے میچ کا حصہ بننے پر حیران ہیں۔
میلبرن کرکٹ کلب اور کیوریٹر کو پچ کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایم سی سی چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے کیوریٹر کی حمایت کی اور کہا کہ میتھیو ایک بہترین کیوریٹر ہیں۔
میچ کے پہلے روز آسٹریلیا کی ٹیم 152 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کو دو دن میں میچ ختم ہونے سے 10 ملین ڈالرز کے ریونیو کا نقصان اٹھانا پڑا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تیسرے اور چوتھے روز کے ٹکٹ فینز کو واپس کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ بھی دو دن میں ختم ہونے سے 4 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔















