پاکستان میں سولر توانائی میں خواتین کی شمولیت نہ ہونے پر تشویش

پاکستان میں شمسی توانائی کے بڑھتے استعمال میں خواتین کی شمولیت کم ہے، جو صنفی عدم مساوات کو ظاہر کرتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شمسی توانائی کے حصول  میں خواتین کی شمولیت کا فقدان

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں گھریلو سطح پر شمسی توانائی کے استمعال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لیکن اس میں خواتین کی شمولیت کا فقدان تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ شمسی توانائی کی اس منتقلی میں صنفی عدم مساوات کے باعث فائدہ صرف مردوں تک محدود ہو رہا ہے۔

راولپنڈی کی رہائشی روباب نے سولر سسٹم نصب کروایا، لیکن تکنیکی معاملات میں ان کی شمولیت کم رہی۔ ان کے مطابق خواتین کو تکنیکی معلومات تک رسائی نہیں دی جاتی، جو صنفی عدم مساوات کو ظاہر کرتی ہے۔

زاہدہ، جو پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی ہیں، کہتی ہیں کہ ان کے گھر میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ شوہر نے کیا، اور تکنیشنز بھی مردوں کے درمیان ہی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کی صنعت میں خواتین کی عدم شمولیت کی اصل وجہ سماجی اور معلوماتی رکاوٹیں ہیں، نہ کہ جسمانی مشقت۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کی مشاورت کو لازمی بنانا، بنیادی تربیت فراہم کرنا، اور خواتین سربراہ گھرانوں کے لیے آسان قرضے فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ توانائی میں مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں