پاکستان اور برازیل کا لائیوسٹاک صنعت میں تعاون کا فیصلہ

پاکستان اور برازیل نے لائیوسٹاک صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جس سے غذائی تحفظ اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور برازیل کا لائیوسٹاک صنعت میں تعاون کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور برازیل نے لائیوسٹاک، ڈیری اور گوشت کی صنعت میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور برازیلی سفیر کی ملاقات میں لائیوسٹاک شعبہ میں شراکت داری کو نئی وسعت دینے پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں گوشت پروسیسنگ، فیڈ لاٹ فَیٹننگ اور ٹریس ایبلٹی سسٹم کی بہتری کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کیا گیا۔ برازیلی اعلیٰ جینیٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا۔

ماہرین کے تبادلے، تربیتی پروگرامز اور پاکستانی پروفیشنلز کی برازیل میں ٹریننگ پر باہمی اتفاق رائے ہوا۔ یہ اصلاحات غذائی تحفظ کو مستحکم کرنے کے ساتھ روزگار اور برآمدات کو بھی فروغ دیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں