پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبے بھر میں سخت سیکیورٹی پلان اور پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر لاہور سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے لیے سخت سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، جن میں پانچ ہزار سے زائد اہلکار لاہور میں تعینات کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔
پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ ٹریفک کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے ڈولفن اسکواڈ اور دیگر فورسز کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔













