میانمار میں 2021ء کی بغاوت کے بعد عام انتخابات کا آغاز

میانمار میں 2021ء کی بغاوت کے بعد پہلی بار انتخابات کا آغاز اتوار کو ہوگا، فوج نے جمہوریت کی واپسی کہا، ناقدین نے اسے فوج کی تقویت کا ذریعہ بتایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میانمار میں 2021ء کی بغاوت کے بعد عام انتخابات کا آغاز

منڈلے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا آغاز اتوار سے ہونے جا رہا ہے جو 3 مراحل میں منعقد ہوں گے۔

الیکشن کا انعقاد 202 ٹاؤنز میں کیا جائے گا، جبکہ فوج نے اسے جمہوریت کی واپسی قرار دیا ہے۔ ناقدین کے مطابق ان انتخابات سے فوجی حکومت کو تقویت ملے گی اور یہ نہ آزاد ہیں نہ منصفانہ۔

حزبِ اختلاف اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ اصل اقتدار بدستور فوجی سربراہ من آنگ ہلائن کے پاس رہے گا، جبکہ فوج نواز جماعت کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔

خیال رہے کہ میانمار کا تقریباً ایک تہائی حصہ متنازع یا باغی گروہوں کے قبضے میں ہے، اور صرف فوجی کنٹرول والے علاقوں میں الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں