عثمان ہادی کے قتل پر انقلاب منچ کا شٹر ڈاؤن، مظاہرے جاری

انقلاب منچ نے بنگلہ دیش کے بڑے شہروں میں کارکن شریف عثمان ہادی کے قتل کے خلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش کے بڑے شہروں میں انقلاب منچ کا شٹر ڈاؤن

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش میں انقلاب منچ نے کارکن شریف عثمان ہادی کے قتل کے معاملے پر بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ شاہ باغ چوراہے پر جاری دھرنوں کے بعد سامنے آیا۔ ابتدا میں ناکہ بندی صبح کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر بعد میں اسے دوپہر 2 بجے کر دیا گیا۔

انقلاب منچ کے رہنماؤں نے شریف عثمان ہادی کے قتل کے تمام ملزمان کی نشاندہی اور ان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے 7 جنوری تک چارج شیٹ جمع کرانے کا یقین دلایا، لیکن مظاہرین نے فوری عملی پیش رفت کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران اعلیٰ حکام شاہ باغ پہنچے اور تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ حکام نے قاتلوں کے خلاف جلد قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی، مگر مظاہرین نے اسے ناکافی قرار دیا۔ اب تک دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، تاہم مرکزی ملزم فرار ہے۔

شریف عثمان ہادی، جو بھارت مخالف سمجھے جاتے تھے، کو 12 دسمبر کو گولی مار دی گئی تھی اور وہ 18 دسمبر کو انتقال کر گئے۔ شاہ باغ میں دھرنوں کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی، مظاہرے جاری ہیں اور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں