اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم کیا، سعودیہ و پاکستان نے مذمت کی۔
یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر سعودیہ اور پاکستان نے سخت مذمت کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل صومالی لینڈ کے ساتھ زراعت، صحت، ٹیکنالوجی اور معیشت میں تعاون چاہتا ہے۔
صومالیہ نے اسرائیلی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔ سعودی عرب نے بھی اسرائیلی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
پاکستان نے صومالیہ کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مصر، ترکی، جبوتی اور افریقی یونین نے بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ صومالی لینڈ نے 1991 میں صومالیہ سے خود کو الگ کر لیا تھا، لیکن اسے آج تک کسی بھی ملک نے باضابطہ تسلیم نہیں کیا تھا۔














