بلوچستان میں 29 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان

بلوچستان کے 29 اضلاع میں 29 دسمبر سے یکم جنوری تک بارش اور برفباری متوقع ہے، حکام نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں 29 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے 29 اضلاع میں 29 دسمبر کی رات سے یکم جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ میں بارش کا امکان ہے۔ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بھی بارش متوقع ہے۔

مزید برآں، موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران، پنجگور، خضدار، قلات، مستونگ، کچھی، واشک، خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں میں مقیم افراد کو بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی تاکید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں