پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں ہوگی۔ 12 بولیوں میں سے 10 اہل قرار پائیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ کی دو نئی فرنچائزز کے لیے 12 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے 10 تکنیکی معیار پر پورا اتریں اور اہل قرار پائیں۔ اہل بولیوں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں ہوگی۔
کامیاب بولی دہندگان کو راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد یا سیالکوٹ میں سے کسی ایک شہر کے نام کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔















