یورپی ممالک نے شہریت کے قوانین سادہ کر دیے ہیں، جو ویزا فری سفری سہولت کے خواہشمندوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حالیہ رپورٹس کے مطابق دنیا کے چند ممالک نے شہریت کے حصول کے قوانین کو نسبتاً سادہ بنا دیا ہے، جو دوسری شہریت یا بہتر ویزا فری سفری سہولت کی تلاش میں افراد کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
ڈومینیکا میں اقتصادی ڈائیورسفکیشن فنڈ میں سرمایہ کاری یا رئیل اسٹیٹ کی خریداری کے ذریعے چند ماہ میں شہریت حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈومینیکا کا پاسپورٹ 140 سے زائد ممالک میں ویزا فری سفر کی سہولت دیتا ہے، بغیر رہائش کی شرط کے۔
آئرلینڈ آئرش نسل رکھنے والے افراد کو شہریت بذریعہ نسب فراہم کرتا ہے، جس کے لیے فارن برتھز رجسٹر کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ یورپی یونین کا پاسپورٹ اور دوہری شہریت کی اجازت ملتی ہے۔
ترکی میں 4 لاکھ ڈالر مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر چند ماہ میں شہریت دی جاتی ہے۔ ترک پاسپورٹ کے حامل افراد کو متعدد ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سہولت حاصل ہے۔
پرتگال کا گولڈن ویزا پروگرام سرمایہ کاری کے ذریعے یورپی شہریت کا راستہ فراہم کرتا ہے، جبکہ پانچ سال کی قانونی رہائش اور بنیادی پرتگالی زبان کا امتحان پاس کرنے کے بعد شہریت حاصل کی جا سکتی ہے۔
وانواتو کے ڈیولپمنٹ سپورٹ پروگرام کے تحت دو ماہ سے بھی کم عرصے میں شہریت حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ یہاں بیرونِ ملک آمدن اور کیپیٹل گین پر ٹیکس بھی عائد نہیں۔














