غزہ معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ انتظامیہ میں کشیدگی بڑھ گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان غزہ کے مسئلے پر کشیدگی بڑھ گئی ہے، امریکی اتحادیوں کی حمایت نیتن یاہو نے کھو دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ انتظامیہ میں کشیدگی بڑھ گئی

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان غزہ کے مسئلے پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس کے بااثر حلقے کی حمایت کھو دی ہے کیونکہ ان کی پالیسیاں غزہ میں امن عمل کو متاثر کر رہی ہیں۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیس کے مطابق ٹرمپ کے قریبی معاونین، بشمول نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدارتی مشیر جیرڈ کشنر، نیتن یاہو کے رویے سے مایوس ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جان بوجھ کر غزہ میں جنگ بندی کو سست کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اب بیشتر امریکی اتحادیوں کی حمایت کھو چکے ہیں اور صرف ٹرمپ ذاتی طور پر ان کی حمایت کرتے ہیں، مگر وہ غزہ کے معاملے میں فوری پیش رفت چاہتے ہیں۔ اختلافات کا مرکز غزہ سے متعلق اسٹریٹجک فیصلے ہیں، جن میں غیر مسلح کرنے کا منصوبہ اور فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت کا قیام شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں