پسنی تا جیوانی سمندر کا پانی سبز ہو گیا، نوکٹیلوکا بلوم قدرتی موسمی عمل وجہ قرار

پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہو گیا ہے، جو کہ نوکٹیلوکا بلوم کے قدرتی عمل کا نتیجہ ہے۔ یہ بلوم نومبر سے فروری کے دوران ظاہر ہوتا ہے اور زہریلا نہیں ہوتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پسنی تا جیوانی سمندر کا پانی سبز، وجہ قدرتی عمل

پسنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہو گیا ہے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے کہا ہے کہ نوکٹیلوکا بلوم کے باعث سمندر کا رنگ تبدیل ہوا ہے۔

معظم خان کے مطابق یہ بلوم نومبر سے فروری کے دوران ظاہر ہوتا ہے اور قدرتی موسمی عمل کا حصہ ہے، جس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نوکٹیلوکا بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے اور یہ سرخ، نارنجی، سبز یا بے رنگ بھی دکھائی دے سکتا ہے، جبکہ یہ زہریلا نہیں ہوتا اور نہ ہی مچھلیوں کی ہلاکت کی کوئی رپورٹ ہے۔

معظم خان نے یہ بھی بتایا کہ رات میں نوکٹیلوکا بلوم سمندر میں نیلی روشنی پیدا کرتا ہے اور اس کے ختم ہونے پر کچھ عرصے کے لیے بو آ سکتی ہے، یہ بھی قدرتی عمل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں