مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کی تنخواہیں بحال، بقایاجات کی ادائیگی کا فیصلہ

مخصوص نشستوں پر بحال شدہ 19 ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ہر رکن کو تقریباً ساٹھ لاکھ روپے ملیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مخصوص نشستوں پر بحال شدہ ارکان کی تنخواہیں بحال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مخصوص نشستوں پر بحال شدہ 19 ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت قانون نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو گرین سگنل دے دیا ہے، جس کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بحال ہونے والے ارکان کا پہلا نوٹیفکیشن ہی قابل اطلاق ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بحال شدہ ارکان کو بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

انیس ارکان کو مجموعی طور پر گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی توقع ہے، جس کے تحت ہر رکن کو تقریباً ساٹھ لاکھ روپے ملیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت قانون اور الیکشن کمیشن سے باقاعدہ رہنمائی حاصل کی تھی، جبکہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کا اختیار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 13 مئی 2024 کو مخصوص نشستوں کے ارکان کو معطل کیا تھا، جبکہ 2 جولائی 2025 کو تمام ارکان کو بحال کر دیا گیا تھا۔ بحال ہونے والے ارکان میں 16 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں