ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ دوران ٹریننگ وفات پا گئے

ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے دوران ٹریننگ انتقال کر گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش پریمیئر لیگ: ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ دوران ٹریننگ وفات پا گئے

سلہٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ کھلاڑیوں کو میچ سے قبل گراؤنڈ میں ٹریننگ کروا رہے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

محبوب علی کو فوری طور پر گراؤنڈ میں سی پی آر دی گئی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں جاں بحق قرار دیا گیا۔

آج سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی وارئیرز کے درمیان میچ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں