راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر مقبول

راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مہندی کی تصاویر لاہور میں تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر مقبول

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مہندی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں کی تقریب سے ہوا جو کل رخصتی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی تقریب کی تصاویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن چکی تھیں۔

مہندی کی تقریب میں دلہن نے گلابی رنگ کا دلکش لہنگا پہن رکھا تھا جس پر سنہری اور رنگ برنگی کڑھائی کی گئی تھی۔ دولہا نے پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا۔

خاندان کے اراکین اور قریبی دوستوں کے علاوہ معروف گلوکار وارس بیگ بھی مہندی میں شریک ہوئے۔ راحت فتح علی خان اور اہل خانہ نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں