مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی، بیانات سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہونے کا دعویٰ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے یہ درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پراپرٹی آرنرشپ ایکٹ سے متعلق عدالتی حکم پر دونوں رہنماؤں کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ان بیانات سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی اور عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی حکم کو لینڈ مافیا کے حق میں قرار دینا اور فیصلے کو سیاسی رنگ دینا غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ دونوں رہنماؤں کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں