وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا شاہ محمود قریشی کے گھر کا دورہ، شاہ محمود کی اہلیہ کی عیادت کی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے شاہ محمود قریشی کے گھر کا دورہ کیا اور حکومت سے ڈائیلاگ کی ذمہ داری تحریک تحفظ آئین پر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا شاہ محمود قریشی کے گھر کا دورہ، شاہ محمود کی اہلیہ کی عیادت کی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے انہیں اجرک پہنا کر خوش آمدید کہا جبکہ ان کی بیٹی مہربانو قریشی بھی موجود تھیں۔

سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جہاں چاہوں جا سکتا ہوں اور مجھے گھومنے کے لیے کوئی جواز نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور تنظیمی دوستوں سے ملنے آیا ہوں، جیل میں قید قیادت سے ملنے کی درخواست کی تھی لیکن جواب نہیں ملا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ انہیں عمران خان یا پارٹی قیادت سے ملنے نہیں دیا جا رہا اور حکومت سے ڈائیلاگ کی ذمہ داری تحریک تحفظ آئین پر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں