عمران خان اور بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کریں گے

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دو الگ الگ اپیلیں تیار کی گئی ہیں جو پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔

اپیل کے مطابق عدالت نے انعام اللہ شاہ کے بیان پر انحصار کیا جو برطرف شدہ گواہ تھا، جبکہ وعدہ معاف گواہ کے بیان کو بھی بنیاد بنایا گیا جو قانونی طور پر غلط ہے۔ درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی اور سپیشل سنٹرل عدالت کے پاس مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں تھا۔ مزید کہا گیا ہے کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق ان کے پاس تھا اور مقدمہ بغیر تفتیش کے قائم کیا گیا۔ ان کے خلاف کارروائی سیاسی انتقام کا حصہ ہے اور قانونی طور پر درست نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں