نیویارک میں برفانی طوفان ڈیوِن سے ایمرجنسی نافذ

امریکا میں برفانی طوفان ڈیوِن سے نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں چھ سے آٹھ انچ برفباری ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیویارک میں برفانی طوفان ڈیوِن سے ایمرجنسی نافذ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں برفانی طوفان ڈیوِن نے نیویارک سمیت مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج کر دیا، جس کے بعد نیویارک کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ریاست نیویارک میں چھ سے آٹھ انچ برفباری ہوئی جس سے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیڑھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ رن ویز پر برف اور پھسلن کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پنسلوینیا میں بھی برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں جبکہ کیلیفورنیا میں حالیہ سیلاب کے بعد بحالی کا عمل جاری ہے اور امدادی ادارے شہری علاقوں سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں