بے نظیر بھٹو کا قتل کیس 18 سال بعد بھی حل طلب ہے، پیپلز پارٹی قاتلوں کی شناخت میں ناکام رہی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بے نظیر بھٹو کے قتل کے 18 سال بعد بھی ملزمان کی شناخت نہ ہو سکی۔ پیپلز پارٹی کے آٹھ سالہ دور اقتدار کے باوجود اصل قاتل بے نقاب نہ ہو سکے۔
قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں 10 سال زیر غور رہا اور اب 8 سال سے راولپنڈی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ 1 جنوری 2024 سے 27 دسمبر 2025 تک کیس کی کوئی سماعت نہیں ہو سکی۔
پیپلز پارٹی کے پاس صدر اور چیئرمین سینیٹ کی موجودگی کے باوجود کیس کی سماعت مقرر نہیں کرا سکی۔ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ میں قتل کیا گیا تھا۔
قتل کی چار تحقیقات ہوئیں، جن میں اقوام متحدہ، سکاٹ لینڈ یارڈ، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے شامل ہیں۔ مقدمہ میں 12 ججز تبدیل ہوئے اور 57 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔













