چین کی منگ یانگ اسمارٹ انرجی کی بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن گوانگزو کے ساحل پر نصب ہو چکی ہے، جو 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
چینی کمپنی منگ یانگ اسمارٹ انرجی نے دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن گوانگزو شہر کے ساحل پر نصب کر دی ہے، جو بجلی کی پیداوار شروع کر چکی ہے۔
یہ ونڈ ٹربائنیں مل کر 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہیں، ہر ٹربائن 951 فٹ چوڑی اور 541 فٹ بلند ہے۔ دس ونڈ ٹربائنوں کا مجموعہ 500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا ہوائی فارم بناتا ہے۔
اگر کراچی کے ساحل پر چھ ایسے ہوائی فارم نصب کیے جائیں تو یہ شہر قائد کو 3 ہزار میگاواٹ سستی و وافر بجلی فراہم کر کے پاکستان کو معاشی، صنعتی و کاروباری ترقی کا سنہرا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔















