پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس کے باعث موٹرویز کے کئی حصے بند کر دیے گئے ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق، موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، ایم تھری کو فیض پور سے جڑانوالہ تک اور ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک بند کر دیا گیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

دھند کے باعث حدِ نگاہ بعض مقامات پر چند میٹر تک محدود ہو گئی ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خاص طور پر رات کو سفر نہ کریں۔

ڈرائیورز کو ہدایت دی گئی ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور رفتار آہستہ رکھیں۔ موٹر وے پولیس کی ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شہریوں کو تازہ ترین صورتحال کے لئے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں