2025 میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، سنار کاروبار متاثر

2025 میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ نے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا جبکہ سنار کاروبار متاثر ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2025 میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، سنار کاروبار متاثر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 میں سونے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا، جس نے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا جبکہ عام صارفین اور سنار مشکلات کا شکار ہوئے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں دو لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

کراچی کے لیاقت آباد میں صرافہ بازار میں کاروبار متاثر ہوا، جہاں سنار گاہکوں کی کمی کی شکایت کرتے نظر آئے۔

کئی سنار، جیسے کہ 60 سالہ کریم، پان بیچنے اور دیگر چھوٹے موٹے کام کرنے پر مجبور ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2024 میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا، جو دسمبر 2025 میں بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 800 روپے ہوگیا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ ماہرین نے آئندہ سال مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں