بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر ملک بھر میں تقریبات

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر ملک بھر میں تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر ملک بھر میں تقریبات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی اٹھارہویں برسی آج پورے ملک میں عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو رہی ہے جہاں کارکنان کی آمد جاری ہے۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سندھ و آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا تھا۔

آج لیاقت باغ میں بھی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں جہاں قرآن خوانی اور شمعیں روشن کی گئیں۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بے نظیر بھٹو پرامن سیاست پر یقین رکھتی تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی اور بے نظیر بھٹو نے آخری دم تک جدوجہد کی۔ گڑھی خدا بخش اور لیاقت باغ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں