لندن میں ٹریفک فیس میں اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں پر رعایت ختم

لندن کے میئر صادق خان نے شہر کے مرکز میں ٹریفک فیس میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی رعایت ختم کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لندن میں ٹریفک فیس میں اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں پر رعایت ختم

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لندن کے میئر صادق خان نے شہر کے مرکز میں ٹریفک فیس میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 2 جنوری سے نافذالعمل ہوں گے۔

ان تبدیلیوں کے تحت الیکٹرک گاڑیوں پر دی گئی رعایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب الیکٹرک گاڑیاں صرف آٹو پے سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے پر محدود چھوٹ حاصل کریں گی۔

نئے ضوابط کے مطابق کنجیشن چارجز 15 پاؤنڈ سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دیے گئے ہیں، جو لیٹ فیس کے ساتھ 21 پاؤنڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔

صادق خان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو کم کرنا معیشت اور شہریوں کی سہولت کے لیے ضروری ہے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق بغیر تبدیلی کے 2,200 اضافی گاڑیاں کنجیشن زون میں داخل ہو سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں