پنجاب حکومت نے امام مساجد کو یکم جنوری سے ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے امام مساجد کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں اعزازیہ پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
محکمہ داخلہ اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پایا، جس کے تحت یکم جنوری سے تمام رجسٹرڈ امام مساجد کو ماہانہ 25 ہزار روپے فی کس اعزازیہ دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر اعزازیہ پے آرڈر کے ذریعے دیا جائے گا، بعد ازاں ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے وصول کیا جا سکے گا۔
حکومت ہر ماہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی۔ نفرت انگیز بیانات یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو اعزازیہ نہیں دیا جائے گا۔
اعزازیہ پروگرام کا مقصد امام مساجد کی مالی معاونت اور معاشرتی خدمات کی حوصلہ افزائی ہے۔ حکومت شفاف اور موثر طریقے سے اعزازیہ کی فراہمی یقینی بنائے گی۔













