سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری، جن میں یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ مزدور، عیدالاضحیٰ، محرم، جشنِ آزادی، عید میلادالنبیؐ، یومِ اقبال، یومِ قائداعظم اور کرسمس شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2026 کے سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق پہلی تعطیل 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر ہوگی جبکہ عید الفطر کی تعطیلات 21 سے 23 مارچ تک ہوں گی۔
یکم مئی کو یومِ مزدور کی عمومی تعطیل ہوگی اور 28 مئی کو یومِ تکبیر کی چھٹی دی جائے گی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27 مئی سے تین روزہ تعطیلات متوقع ہیں جبکہ محرم الحرام میں 25 اور 26 جون کو عاشورۂ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔
14 اگست کو جشنِ آزادی اور 26 اگست کو عید میلادالنبیؐ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ 9 نومبر کو یومِ اقبال کی چھٹی دی جائے گی جبکہ 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات بھی شامل ہیں، تاہم 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی۔













