متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعلان

امارات کے صدر نے پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، اسلام آباد میں اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعلان

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ امارات پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

صدر محمد بن زاید النہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ملاقات میں اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی نوعیت کے حامل ہیں اور امارات ان کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران صدر محمد بن زاید نے صدر مملکت، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

شیخ محمد بن زاید اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی ملاقات میں معاشی تعاون، توانائی اور عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں