خیبرپختونخوا حکومت غیرمشروط مذاکرات کی مخالف، شفیع جان نے نئے انتخابات اور الیکشن کمشنر کی تقرری کو شرط قرار دیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غیرمشروط مذاکرات نہیں کرے گی۔
شفیع جان نے بتایا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور تحریک انصاف ان کے فیصلوں کو تسلیم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شرائط میں نئے انتخابات کا انعقاد اور نئے الیکشن کمشنر کے تحت انتخابات شامل ہیں، ساتھ ہی بانی تحریک انصاف تک پارٹی رہنماؤں اور خاندان کی رسائی بھی ضروری ہے۔
شفیع جان نے واضح کیا کہ اگر حکومت ان شرائط پر عمل کے لیے تیار ہے تو مذاکرات ممکن ہیں، بصورت دیگر بات چیت ان نکات پر ہی ہوگی۔













