پاکستان کا پہلا ریئلٹی ریپ شو ‘ریپ آئیکن پاکستان’ 2026 میں پیش ہوگا، جس کا مقصد نوجوان ریپ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پکسل انٹرٹینمنٹ پاکستان کا پہلا ریئلٹی ریپ شو ‘ریپ آئیکن پاکستان’ کا اعلان کروا رہا ہے، جس میں طلحہ انجم اور بوہیمیا ججز کے فرائض انجام دیں گے۔ شو کا مقصد نوجوان ریپ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
ریپ آئیکن پاکستان کی نشریات عیدالفطر کے قریب متوقع ہیں اور یہ 10 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ شرکاء مختلف ریپ چیلنجز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
منتظمین نے ممکنہ شرکاء سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، جنہیں ‘ریپ آئیکن پاکستان’ کے الفاظ پر مبنی ریپ ٹریک تیار کرکے اپنی ویڈیو ارسال کرنی ہوگی۔
پروڈیوسرز کے مطابق آڈیشن اور انتخاب کا مرحلہ جنوری میں شروع ہوگا اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شوٹنگ رمضان سے پہلے مکمل ہو جائے۔
یہ شو ملکی موسیقی کے منظرنامے میں ایک نیا باب ہوگا، جس سے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو پہچان ملے گی بلکہ ریپ کلچر کو بھی مرکزی دھارے میں جگہ ملنے کی توقع ہے۔















