اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد، اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو اس کمیٹی میں شامل کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار اس کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا جبکہ اسد قیصر اپوزیشن اتحاد میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ مذاکراتی کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی، جس کے بعد رابطے شروع کیے جائیں گے۔ دیگر جماعتوں کی نمائندگی کے بارے میں بھی مشاورت جاری ہے۔













