الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا، نامزدگی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 30 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی فہرست 31 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 6 جنوری تک ہوگی اور فیصلوں کے خلاف اپیلیں 7 تا 10 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 12 سے 15 جنوری تک ہوں گے۔
نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 16 جنوری کو شائع ہوگی، کاغذاتِ نامزدگی کی واپسی 17 جنوری کو ہوگی جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی امیدواروں کی فہرست 19 جنوری کو جاری ہوگی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی اور نتائج 16 سے 19 فروری تک مکمل کیے جائیں گے۔













