پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے عسکری قیادت کو دھمکیاں، پاکستان کا برطانیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نے پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے عسکری قیادت کو دھمکیوں پر برطانیہ کو خط لکھا، کارروائی کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی دھمکیوں پر پاکستان کا برطانیہ کو خط

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عسکری قیادت کو دھمکیاں دینے پر برطانیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں آرمی چیف کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ یہ مواد اقوام متحدہ کے رکن ملک کی اعلیٰ فوجی شخصیت کے قتل پر اکسانے والا ہے۔ برطانیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکومت نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے افراد کی شناخت کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پاکستان نے برطانیہ کو خبردار کیا کہ اس کی خاموشی کو غیر جانبداری نہ سمجھا جائے گی، جس کے دونوں ممالک کے تعلقات پر سنگین اثرات ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں