ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن گرفتاریوں پر سخت رد عمل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریوں پر ڈپٹی اسپیکر کا سخت نوٹس، صوبائی وزیر کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریوں پر سخت احکام

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال نے اپوزیشن کارکنوں اور ارکانِ اسمبلی کی مبینہ گرفتاریوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر بلال اکبر کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے واضح کیا کہ رپورٹ زبانی نہیں بلکہ تحریری شکل میں پیش کی جائے تاکہ ایوان کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔ اپوزیشن نے نشاندہی کی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ پنجاب کے موقع پر اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئیں۔

ظہیر اقبال نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے الزامات درست ہیں تو مکمل رپورٹ منگوائی جائے گی اور غیرقانونی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان کو اپنے وزیراعلیٰ کے استقبال کا جمہوری حق حاصل ہونے کی تاکید کی۔

انہوں نے جمہوری اقدار کی اہمیت پر زور دیا اور اختلاف رائے کو برداشت کرنے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔ ظہیر اقبال نے حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مہمان آنر دینے کے اقدام کو سراہا اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی تعریف کی۔

دیگر متعلقہ خبریں