سرکاری گرانٹس کے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس نہ جمع کرانے پر نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداروں پر پابندی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداروں پر 65 ملین روپے کی گرانٹس کے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس جمع نہ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداروں پر 65 ملین گرانٹ کی پابندی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداروں پر 65 ملین روپے کی سرکاری گرانٹس کے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس جمع نہ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اعلان کیا کہ مالی سال 2022-24 کے دوران نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے یہ گرانٹس وصول کی گئیں، مگر ان کی مالی حسابات جمع نہیں کرائی گئیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سابق صدر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں کو قومی و بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

اسپورٹس بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 7 دن میں گرانٹس کے استعمال کا مکمل مالی ریکارڈ جمع نہ کرایا گیا تو مزید سخت کارروائی کی جائے گی اور فیڈریشن سمیت عہدیداروں کے اکاؤنٹس بند یا سیز کیے جا سکتے ہیں۔

نیٹ بال فیڈریشن کو ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس جمع کرانے پر پابندی ختم کرنے کا حق حاصل ہوگا اور ان کے پاس اپیل کا بھی حق موجود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں