ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات کیلئے 15 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریڈیو پاکستان پشاور کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی قیادت وزیر قانون آفتاب عالم کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات کے لیے 15 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کریں گے۔ کمیٹی کا قیام 15 دسمبر کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں منظور ہوا۔

کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین شامل ہیں جن میں طارق سعید، ملک عدیل اقبال، محمد اسرار، آصف خان، عبدالغنی، فضل الٰہی، سمیع اللہ، طارق محمود، احمد کریم کنڈی، عدنان خان، ارباب وسیم، محمد نثار، سجاد اللہ اور محمد رشاد خان شامل ہیں۔

کمیٹی ریڈیو پاکستان پشاور میں 9 مئی کے واقعے کی تحقیقات کرے گی، جس میں واقعے کے اسباب اور حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی یہ بھی دیکھے گی کہ آیا یہ واقعہ کسی منظم سازش کا نتیجہ تھا یا نہیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ واقعہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آیا تھا، جب ملک بھر میں فسادات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں