پاک فضائیہ نے یو اے ای صدر محمد بن زاید النہیان کو شاندار فضائی سلامی پیش کر کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو شاندار فضائی سلامی دی۔
پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک III طیاروں پر مشتمل 6 رکنی دستے نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی صدر محمد بن زاید النہیان کو باوقار ایئر ایسکارٹ فراہم کیا۔
یہ اقدام مہمان نوازی اور بھائی چارے کے مظاہرے کی علامت تھا، جو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر فارمیشن لیڈر نے وزیراعظمِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدر محمد بن زاید النہیان کو خیرمقدمی سلام پیش کیا۔
پاک فضائیہ کا JF-17 تھنڈر بلاک III جدید 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو مؤثر آپریشنل صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے۔














