ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ 2.83 فیصد اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی، ادارہ شماریات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر 2.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 200 گرام لال مرچ پاؤڈر کا ڈبہ 20 روپے تک مہنگا ہو گیا جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا۔ بجلی کے چارجز فی یونٹ 10 پیسے مہنگے ہوئے اور لہسن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید براں، انڈے اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کمی ہوئی۔ دال مسور، ایل پی جی گھریلو سلنڈر، پیاز، گڑ اور آٹا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں