لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشے اور موٹر سائیکلوں کی غیر قانونی ریس کی ویڈیو منظر عام پر، پولیس لاعلم۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشوں کی غیر قانونی ریس کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ رنگ روڈ پر رکشے اور موٹر سائیکلیں ریس لگاتے ہوئے دکھائی دیے، حالانکہ اس سڑک پر ان کی اجازت نہیں ہے۔
رنگ روڈ پر رکشے اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے، مگر پولیس اس صورتحال سے لاعلم رہی۔ یہ ریس محمود بوٹی سے ہربنس پورہ تک لگی، اور راستے میں نہ کسی ٹول پلازہ والے نے روکا نہ ہی ٹریفک پولیس نے کوئی کارروائی کی۔
پیدل کراس کرنے پر ٹریفک پولیس پہلے ہی مقدمہ درج کر چکی ہے، لیکن اس واقعے میں شامل افراد کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ویڈیو میں شرطیں لگاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار بھی نظر آئے۔















