کوئٹہ کی پانچ بڑی شاہراہوں پر نئی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد

کوئٹہ کی پانچ اہم سڑکوں پر نئی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، کمشنر کوئٹہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ کی اہم سڑکوں پر نئی تعمیرات پر پابندی عائد

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوئٹہ کی پانچ اہم شاہراہوں پر نئی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمشنر کوئٹہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرپورٹ روڈ، سبزل روڈ، سریاب روڈ، لنک بادینی روڈ اور لنک شاہوانی روڈ پر نئی تعمیرات فوری روک دی گئی ہیں اور پابندی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔

یہ فیصلہ شہری ٹریفک کے دباؤ اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

شہری منصوبہ بندی کمیٹی کے مطابق نئی سڑکوں کے اطراف تعمیرات کی روک تھام سے ٹریفک کے بہاؤ اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں