وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورہ لاہور پر سیکیورٹی کے تحت 600 سے زائد افراد گرفتار کر لیے گئے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پولیس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
پولیس نے روڈ بلاک اور شرپسندی کے خدشات کے پیش نظر 600 سے زائد ہسٹری شیٹرز کو گرفتار کیا ہے۔ لاہور پولیس نے وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی ٹیم سے رابطہ کر لیا ہے، تاہم ابھی تک حتمی پروگرام فراہم نہیں کیا گیا۔
پولیس نے احتجاج اور توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی فہرستیں سیف سٹی اتھارٹی کو فراہم کی ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی کے فیشل ریکگنائز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی اور گرفتاریوں کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ سہیل آفریدی کے دورہ کے دوران پولیس نے متعلقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔













