پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پہلا میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی

پاکستانی انڈر 19 ٹیم کل ہرارے میں افغانستان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی انڈر 19 ٹیم کا پہلا میچ کل افغانستان سے

ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ہرارے میں جاری تین ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم کل اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم لمبے سفر کے بعد ہرارے پہنچی ہے اور فرحان یوسف کی قیادت میں ایشیا کپ کی فاتح ٹیم میدان میں اترے گی۔

سیریز کا پہلا میچ افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ہوا، جو بارش کی مداخلت کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔

فائنل چھ جنوری کو طے ہے جس کے بعد پاکستانی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، جو زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں