پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سخت ریمارکس

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت قبضے کی کارروائی پر سخت ریمارکس دیے، ڈی آر سی کمیٹی کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ: پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائی پر چیف جسٹس کے سخت ریمارکس

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے قبضہ حاصل کرنے والے شہری کو فوری طور پر قبضہ واپس کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ کیس کے دوران پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت قبضہ حاصل کرنے والا شہری بھی عدالت پہنچ گیا، جس پر چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ غلط فیصلے کا دفاع کیسے کیا جا سکتا ہے۔ وکیل نے تسلیم کیا کہ کمیٹی نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قبضہ واپس کریں، پھر بات کریں گے۔ اگر ڈی سیز نے خلاف ورزی کی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وکیل نے سوال اٹھایا کہ اگر سسٹم سے انصاف نہیں ملتا تو کہاں جائیں؟ چیف جسٹس نے جواب دیا کہ یہاں ڈائیلاگ کے لیے نہیں آئے۔

وکیل مخالف فریق نے بتایا کہ ڈی آر سی کمیٹی نے 27 دنوں میں قبضہ دلوایا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کمیٹی کا فیصلہ مس کنڈکٹ ہے اور ڈی سیز کو فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں