کراچی میں پولیس کے بھیس میں ملزمان کی واردات، فارچیونرگاڑی چھین لی

کراچی کے گلستان جوہر میں پولیس لائٹس لگی کار سے فارچیونر گاڑی چھین لی گئی۔ فوٹیج وائرل ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں پولیس کے بھیس میں ملزمان کی واردات، ایک کروڑ کی فارچیونر چھین لی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)گلستان جوہر میں آج صبح تقریباً 6 بجے پولیس لائٹس لگی وائٹ کرولا گاڑی میں سوار ملزمان نے ایک کروڑ روپے مالیت کی فارچیونر گاڑی چھین لی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی ہے۔

ملزمان نے اپنا تعارف اے وی ایل سی پولیس کے طور پر کرایا اور کار کے مالک کو اغوا کر کے اسکیم 33 میں گاڑی سے اتار دیا۔ بعد ازاں ملزمان قیمتی گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

دیگر متعلقہ خبریں