خان پور میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے نفرت کی سیاست کے خاتمے اور زبردستی کی حکومت پر اعتراض کیا۔
خان پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے اور زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہر خان پور میں مدرسہ جامعہ مخزن العلوم میں خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہماری سیاست سند اور وراثت رکھتی ہے اور ہمیں اپنے بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایمان کمزور ہو تو گدی نشینوں کی سیاست شروع ہو جاتی ہے اور درگاہوں سے رابطہ ضروری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہے اور مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سے سرکاری ادارے نہیں چلائے جا سکے، پی آئی اے بیچ دی گئی، اور مدارس انتہا پسندی پیدا نہیں کرتے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مذاکرات سے معاملات طے کریں اور فیصلوں پر عمل ہو۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن پر اعتراض نہیں مگر قانون کی بالادستی ضروری ہے۔













