وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت مل گئی، وہ اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ طور پر ان کے وفد کے ساتھ داخلے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ آفریدی کے ہمراہ صوبائی وزرا، کابینہ ارکان، سینیٹرز، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی بھی شامل ہوں گے۔ ان کی مکمل فہرست اسمبلی سیکیورٹی کو فراہم کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور خطاب بھی کریں گے جہاں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ملاقاتوں کے بعد وہ پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں