پنجاب میں اساتذہ کے لیے کارکردگی الاؤنس کا اعلان

پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے کارکردگی الاؤنس کا اعلان کیا ہے، جو 5 ہزار سے 15 ہزار 500 روپے تک ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں اساتذہ کے لیے کارکردگی الاؤنس کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے اساتذہ کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ الاؤنس پرائمری، ایلمینٹری، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ کو دیا جائے گا، جس کی مالیت 5 ہزار سے 15 ہزار 500 روپے تک ہوگی۔

پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو 5 ہزار، ایلمینٹری اسکولوں کے اساتذہ کو 7,500، ہائی اسکول اساتذہ کو 10 ہزار، جب کہ ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ کو 12,500 روپے کا الاؤنس ملے گا۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس سے اسکولوں کے نتائج بھی بہتر ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں