بھارت میں طالب علم نے جوئے میں ہار کے بعد خودکشی کر لی، والدین نے آنکھوں کا عطیہ دیا۔
حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے ضلع رنگاریڈی میں 20 سالہ طالب علم وکرم نے آن لائن جوئے میں ایک لاکھ روپے ہارنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
وکرم کالج کا طالب علم تھا اور بغیر والدین کی اطلاع کے ‘فن ان ایکسچینج’ نامی ایپ پر جوا کھیل رہا تھا۔ ہارنے کے بعد والد کی سرزنش پر اس نے کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کر لی۔
والدین نے وکرم کو حیدرآباد کے نجی اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ طبی عملے کی سفارش پر والدین نے وکرم کی آنکھوں کا عطیہ کر دیا۔














